• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یورپی یونین کا اسرائیل سے تعلقات میں اضافے کا اعلان

جمعہ 03-08-2012
in فلسطین
0
plf europi union
0
SHARES
0
VIEWS

یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کو ہمہ جہت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یورپی یونین کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز برسلز میں یورپی یونین کے ایک اجلاس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی، تجارتی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کےایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

یورپی یونین کے فیصلے کے رد عمل میں دنیا بھرمیں موجود انسانی حقوق کے لیے سرگرم کئی تنظیموں نے فیصلے کو فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کا ‘‘سرٹیفکیٹ’’ قرار دیا۔

مرکز برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین نے ماضی میں بھی صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے کر ناانصافی اور ظلم کا ساتھ دیا اور اب اس تعاون کو مزید کئی دوسرے شعبوں تک وسیع کیا جا رہا ہے۔ ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ‘‘ای یو’’ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات میں اضافے کے اس فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے۔ یورپی یونین کی جانب سے ایک ایسے وقت میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کا اعلان جب وہ فلسطین میں انتہا پسندی اور انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے قابل قبول نہیں ہے۔

بیان میں استفسار کیا گیا ہےکہ آیا یورپی یونین کو یہ معلوم نہیں کہ اسرائیل وہ ملک ہے جس نے فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری ہے، فلسطینیوں پر کئی لاکھ فوج مسلط کرکے ان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے اور عملا مسئلے کے دو ریاستی حل کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے اسرائیلی حکومت اور اس کی فوج کے ریاستی جراہم کا اعتراف بھی کیا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعاون کا فروغ ناقابل فہم ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.