• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یورپی تنظیموں کا‘‘یو این’’ سے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کو بچانے کا مطالبہ

پیر 17-09-2012
in فلسطین
0
plf un
0
SHARES
1
VIEWS

یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سرگرم انسانی حقوق کی پانچ بڑی تنظیموں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کئی ماہ سے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے مداخلت کرے اور اسرائیل پر اسیران کےمطالبات پورے کرانے کے لیے دباؤ ڈالے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صہیونی جیلوں میں زیرحراست تین اسیران نے تین ماہ سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے، جس کے بعد ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہو چکی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی پانچوں تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم ھیومن رائٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتالی اسیران سامر البرق، حسن صفدی اور ایمن شراونہ کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پورے کرے۔ خیال رہے کہ سامر البرق117 ایام سے بھوک ہڑتال پرہیں، ان کے ساتھی حسن صفدی87 اور ایمن شراونہ 77 ایام سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کی تینوں بھوک ہڑتالی اسیران نہ صرف جسمانی طورپر کمزور ہوچکے ہیں اور وہ چلنے پھرنے سےقاصر ہیں بلکہ مسلسل بھوک ہڑتال نے اسیران کی دماغی صلاحیت پربھی گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔اساف ھروفیہ اسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری میڈیکل رپورٹس میں ان تینوں اسیران کی زندگیوں کوسخت ترین خطرات سےدوچار دکھایا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں پرڈھائے جانے والے مظالم کی بھی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض صہیونی ریاست کو قیدیوں کے بارے میں عالمی قوانین کے احترام کا پابند بنانے کے لیے اس پر دباؤ ڈالے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.