سلفیت کے مغرب میں واقع رفافہ یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے بستی کے نزدیک موجود زمین کو بلڈوز کر دیا تاکہ وہاں پر نئے ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کی جاسکے۔
دئیر استیہ بلدیہ کے چئیرمین ایوب ابو حجلہ کو کہنا ہے کہ یہ کارروائی میں روڈ کے نزدیک موجود علاقے میں جاری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ زمین کو ہموار کرنے کی کارروائی پورا دن جاری رہتی ہے۔
ریسرچر خالد معالی کا کہنا ہے کہ رفافہ یہودی بستی ان 23 یہودی بستیوں میں سے ایک ہے جو کہ سلفیت کی زمین پر قائم ہے اور اسے دئیر استیہ کے کسانوں کی زمین پر 1991 میں تعمیر کیا گیا تھا۔
خالد معالی کا مزید کہنا تھا کہ یہ یہودی بستی نے مغرب میں موجود فلسطینی گائوں کی زمین پر قبضہ کرتی جارہی ہے اور اس کے میدانوں اور چراہگاہوں کی زمین کم ہوتی جارہی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
