غزہ کے فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی مفاہمتی عمل کی مصری سرپرستی کو جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
فلسطینی کابینہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نےمصری انٹیلی جنس عہدیداروں سے فون پر بات کرتے ہوئے اس شعبے میں مصری معاونت کو سراہا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ھنیہ نے انٹیلی جنس افسران کو مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے ہفتے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک وفد غزہ میں بھیجا ہے جو کہ مفاہمتی عمل کو آگے بڑھائے گا۔
ھنیہ نے اس سے چند روز قبل ایک بیان میں اس بات اشارہ دیا تھا کہ فلسطینی مفاہمتی عمل میں پیش رفت متوقع ہے۔
