اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے اندر اور اس کے اطراف القدس کی اولڈ میونسپلٹی میں ھنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے قبلہ اول کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ صہیونی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے اولڈ میونسپلٹی کی گلیوں اور کالونیوں میں گشت شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا السمری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ صہیونی پولیس نے فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے حرم قدسی کی تحفظ اور دفاع کے لیے مسجد اقصی کا رخ کرنے کی کال کو مد نظر رکھتے ہوئے قدیم القدس اور مسجد اقصی میں ھنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی قیادت نے انتہاء پسند یہودی تنظیموں کی جانب سے یہودی مرد و خواتین کو مسجد اقصی میں تلمودی عبادات کی ادائیگی کے لیےآنے کی اپیلوں کے تناظر میں مسلمانوں کو اپنے قبلہ اول کے تحفظ کی کال دی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی بڑی تعداد اس وقت مسجد اقصی کے اطراف پھیل گئی ہے اور صرف دیوار براق کے قریب پولیس کی کم از کم پندرہ گاڑیاں موجود ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

