• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’’گرین لائن‘‘ بیت المقدس کی مزید تقسیم کی نئی خطرناک سازش!

منگل 12-01-2016
in فلسطین
0
Green Line
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت المقدس میں ناجائز تسلط کو مزید مضبوط بنانے کی خطرناک سازشوں کےجلو میں صہیونی حکومت نے ایک نئی سازش شروع کی ہے جس کی تکمیل کےبعد تاریخی شہربیت المقدس مزید کئی حصوں میں بٹ کر رہ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ’’گرین لائن‘‘ کے نام سے صہیونی بلدیہ نے القدس شہر میں چھوٹی ٹرین کا ایک منصوبہ شروع کررکھا ہے۔ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب دوسرے فیز کے لیے کام شروع کرنے کی تیاریاں عروج پرہیں۔

صہیونی بلدیہ کےزیراہتمام ’’ لوکل کمیٹی برائے پلاننگ وبلڈنگ‘‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی جلد ہی لائیٹ ٹرین منصوبے کی توسیع پرکام شروع کرے گی۔ اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر رہے کہ بیت المقدس میں صہیونی بلدیہ کے زیرانتظام جاری اس اسکیم کو ’’گرین لائن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

فلسطینی دانشور اور بیت المقدس میں مخطوطات کے شعبے کے ڈائریکٹر خلیل تفکجی نے اسرائیلی حکومت کے اس تازہ پروجیکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’گرین لائن‘‘ نامی منصوبے بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں کو باہم مربوط کرنے اور شہر کو مزید کئی حصوں میں تقسیم کرنے کا ایک نہایت خطرناک منصوبہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں التفکجی کا کہنا تھا کہ گرین لائن نامی منصوبے کا اگلا مرحلہ عبرانی یونیورسٹی کے طلباء کے ہاسٹل سے شروع ہوگا جو جبل المشارف اور اس کے مرکزی چوک سے گذرتے ہوئے الشیخ جراح کالونی سے گذر کر شاہراہ بار ایلان کو کراس کرکے شہر کے مغربی حصے سے گذرگے جہاں سے آگے بڑھتے ہوئے شہر کے وسط میں اسرائیلی کابینہ کے دفاتر، عبرانی یونیورسٹی جبعات رام، بیت صفافا اور تلبیوت صنعی کالونی سے ہو کر بیت المقدس کے جنوب میں گیلو کالونی میں ختم ہوگا۔ یوں اس منصوبے سے بیت المقدس کی فلسطینی آبادی مزید کئی حصوں میں تقسیم ہوکر رہ جائے گی۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں گرین لائن منصوبے کا پہلا مرحلہ پچھلے سال مکمل کرلیا گیا تھا جس کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے 31 دسمبر 2015 ء کو منظور کرنے سے قبل اس پر اعتراضات طلب کیے گئے تھے۔ فلسطینی شہریوں کی جانب سے منصوبے پراعتراضات وارد کیے گئے مگر صہیونی حکام نے ان اعتراضات کویکسر مسترد کردیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.