• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

گروپ چار کے مطالبات تسلیم کرنا سیاسی خود کشی ہو گی: ڈاکٹر احمد بحر

جمعہ 21-10-2011
in فلسطین
0
plf four_group
0
SHARES
0
VIEWS

plf four_group

فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ، امریکا، روس اور یورپی یونین پر مشتمل گروپ چار کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ مسترد کر دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گروپ چار کے مطالبات تسلیم کرنا سیاسی خود کشی اور قومی شکست تصور کی جائے گی۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ممتاز فلسطینی سیاست دان اور حماس رہ نما ڈکٹر احمد بحر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گروپ چارکی باتوں میں آنے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں۔ محمود عباس کو چاہیے کہ وہ صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیرونی دباؤ مسترد کر دیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی گروپ چار اور دیگرعالمی طاقتیں صدرمحمود عباس کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات شروع کرانے کے لیے بلیک میل کرتی آئی ہیں اور محمود عباس بھی عالمی دباؤ کے بعد صہیونی حکومت کے ساتھ بے سود مذاکرات کرتے رہے ہیں۔
مذاکرات کے اس بیس سالہ عرصے میں ایک موقع بھی ایسا نہیں آیا کہ بات چیت کے نتیجے میں فلسطینیوں کے حقوق انہیں حاصل ہوئے ہوں۔
ڈاکٹربحر نے کہا کہ اس وقت فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور اتحاد کی ضرورت ہے نہ کی صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی۔ محمود عباس کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے لیے بات چیت کا عمل شروع کریں اور وہ تمام رکاوٹیں دورکریں جو مفاہمت کی راہ میں حائل ہیں۔
مجلس قانون ساز کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ نعرے لگانے سے مفاہمت کبھی نہیں ہو سکتی۔ فتح کی مرکزی قیادت اب تک مفاہمت کے لیے صرف زبانی کلامی دعوے کرتی رہی ہے عملا اس طرف ایک قدم بھی نہیں اٹھایا گیا ہے۔ اس لیے فتح کی مرکزی قیادت اور صدر محمود عباس کو چاہیے کہ وہ دشمن کے ساتھ مذاکرات کے بجائے قوم کی صفوں کو متحد کریں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سرگرم گروپ چار نے فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر زور دیا ہے کہ وہ گذشتہ ایک سال سے تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔ محمود عباس جنہوں نے تاحال تو اسرائیل سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان نہیں کیا تاہم وہ مختلف مواقع پر صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.