• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کھیت میں کاشت کاری کے دوران ناکارہ بم پھٹنے سے فلسطینی شہری زخمی

جمعہ 20-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1424
0
SHARES
4
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں ایک کھیت میں کھیتی باڑی کے دوران زمین میں دھنسے ناکارہ بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک 62 سالہ فلسطینی کسان شدید زخمی ہو گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکا گیا بم پھٹنے سے 62 سالہ ابراہیم ابو مغصیب زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ وسطی غزہ کے دیر البلح قصبے کی وادی السلقا کالونی میں اس وقت پیش آیا جب ابو مغصیب اپنی زمین میں کاشت کاری میں مصروف تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق زخمی فلسطینی کسان کو شہداء الاقصیٰ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے دوران بڑی تعداد میں ایسے بم بھی گرتے رہے ہیں جو فوری طورپر پھٹ نہیں سکے، مگر ہزاروں کی تعداد میں ایسے بم اب فلسطینی شہریوں کے لیے ٹائم بم کا درجہ رکھتے ہیں۔ ناکارہ بم پھٹنے کے اکثر واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.