اسیر بچے کے والد حسام الشیخ نےمرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے جمعرات کے روز انہیں مطلع کیا گیا تھا کہ شام کو خالد الشیخ کو جل سے رہا کردیا جائے گا۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے چند گھنٹے بعد خالد کو رہا کردیا گیا اور وہ بہ خیرت گھر پہنچ گیا ہے۔
قبل ازیں انہوں نے بتایا تھا کہ خالد الشیخ کی رہائی کے بارے میں انہیں مطلع کردیا گیا ہے۔ وہ اسے لینے کے لیے عوفر جیل جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ خالد الشیخ کو صہیونی حکام نے 25 دسمبر 2014 ء کو مغربی کنارے کے رام اللہ شہر میں عنان برام کے مقام سے حراست میں لیا تھا۔ اسے یہودی آباد کاروں پر سنگ باری کے الزام میں چار ماہ قید با مشقت اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
