• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

چاقو سےحملہ آور فلسطینی کو دو ہفتے تک حراست میں رکھنے کا اسرائیلی حکم

پیر 22-06-2015
in فلسطین
0
plf 2-weeks
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ایک مجسٹریٹ عدالت کے جج نے گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں پرچاقو سے حملہ کرنے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 18 سالہ یاسر یاسین طروہ کو یکم جولائی تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ یاسر طروہ نے گذشتہ روز بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی افسر پرچاقو سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجےمیں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اس موقع پر ایک صہیونی فوجی نے حملہ آور فلسطینی کو گولی ماردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم”ضمیر” کے مندوب محمد محمود کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے یاسر طروہ کی حراست میں مزید توسیع کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کی عدم موجودگی میں اس کی حراست میں دو ہفتوں کا اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی عدالت سے کہا تھا کہ وہ ملزم کے صحت یاب ہونے تک اسے فوج کی تحویل میں اسپتال میں زیرعلاج رکھنے کی اجازت فراہم کرے۔ عدالت نے جولائی کے اوائل تک اسے پولیس اور فوج کی حراست میں زیرعلاج رکھنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق یاسر طروہ کو اس وقت بیت المقدس میں ھداسا عین کارم منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کےبارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ زندہ ہے یاس جام شہات نوش کرچکا ہے کیونکہ جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو اس کے بعد ایک خبر یہ بھی آئی تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ہے تاہم بعد ازاں اس خبر کی تردید کی گئی تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.