(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوشش کے باوجود غزہ سے راکٹ داغے جانے والے مقامات کی شناخت انتہائی دشوار عمل ثابت ہورہا ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرئیل کے عبرانی اخبار یدیعوت احرنوت نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج محصور شہر غزہ کے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں بے بس نظر آرہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کوشش کے باوجود غزہ سے راکٹ داغے جانے والے مقامات کی شناخت انتہائی دشوار عمل ثابت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ چار روز میں مزاحمتی تحریک ’’ اسلامی جہاد‘‘ نے صہیونی ریسات پر 866 راکٹ داغے جن میں سے 260 کو ایئر ڈیفنس سسٹم ’’ آئرن ڈوم‘‘ نے ناکارہ بنا دیا جبکہ 606 میزائل اسرائیل میں گرے جس کی تفصیلات میڈیا پر جاری نہیں کی گئی ہیں۔