فلسطینی اتھارٹی کی پریونٹیو سیکیورٹی سروس نے تین فلسطینی نوجوانوں کو پچھلے ہفتے اسرائیلی فوج پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق پریونٹیو سیکیورٹی سروس نے دورا کے مختلف دیہات میں درجنوں فلسطینی گھروں پر چھاپے مارے ہیں جس کے دوران انہوں نے فتح سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پچھلے ہفتے کے دوران دورا کے جنوب میں خرسہ قصبے کے چوراہے پر اسرائیلی فوجی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
اسراِہ؛ہ فوجیوں نے الخلیل اور دورا شہروں میں کچھ دنوں سیکیورٹی سخت کی ہوئی تھی لیکن وہ حملہ آوروں کی شناخت کرنے سے قاصر رہے تھے۔
لیکن پریونٹیو سیکیورٹی نے درجنوں فلسطینی نوجوانوں سے پوچھ گچھ شروع کردی تھی اور شناخت کے بعد حملہ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
