• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پرامن فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کا حملہ، سیکڑوں افراد زخمی

ہفتہ 07-02-2015
in فلسطین
0
plf attack-protesters
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں یہودی توسیع پسندی کے خلاف ہونے والے فلسطینیوں ‌کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں‌ 70 سالہ شہری سمیت سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں کفر قدوم، النبی صالح اور بلعین کے فلسطینی شہریوں‌ نے نماز جمعہ کے بعد ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی فوجیوں اور پولیس نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ان پر دھاتی گولیوں ‌کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں ‌نے سیکڑوں فلسطینیوں ‌کو کفر قدم قصبے میں مسجد عمر بن الخطاب میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے سے روک دیا جس کے بعد انہیں نماز سڑک پر ادا کرنا پڑی۔ اسی مسجد سے بعد ازاں ریلی نکالی گئی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ سے ایک عمر رسیدہ خاتون بھی زخمی ہوئی جسے بعد ازاں رفیدیا اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی نوجوان براہ راست متاثر ہوئے۔

صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ صرف فلسطینی مظاہرین ہی نہیں بلکہ صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی بنے۔ قابض فوجیوں ‌نے ریلی کی کوریج کے لیے آنے والی میڈیا ٹیموں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں برطانوی خبر رساں ایجنسی "رائیٹرز” کا ایک فوٹر گرافر عبدالرحمان قوصینی زخمی ہوگیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.