(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض یہودی آباد کاروں کی شر انگیزیاں جاری،سات سالہ معصوم فلسطینی بچی کو کار تلے کچل کر شدید زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی قابض یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے ساتھ وحشیانہ رویئے میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔آج صبح ایک سنگ دل اور پتھر دل یہودی آباد کار نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے گاؤں ال جبہ میں سات سالہ فلسطینی بچی کو اس وقت اپنی کار تلے کچل کر شدید زخمی کردیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کار اس حادثے کو فوری بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا تھا ۔بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔