(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شیری رحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے ، جس طرح کشمیر میں ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں بالکل ویسے ہی ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی اہم رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے عرب ممالک کی جانب سے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کئے جانے اور پاکستان کے اس کے حوالے کردار پر پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے ، جس طرح کشمیر میں ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں بالکل ویسے ہی ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اور خاص طورپر پاکستان پیپلزپارٹی کا مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لازوال رشتہ ہے ہم مظوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے ۔