• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پارٹی فیصلوں کے مخالف قائدین کو فتح سے نکالنے کی دھمکی

منگل 18-02-2014
in فلسطین
0
plf gaza line
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت "الفتح” کی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی قیادت میں اختلافات مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ جماعت کے ایک مرکزی عہدیدار نےعندیہ ظاہر کیا ہےکہ پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والے بعض رہ نماؤں کو پارٹی سے نکالے جانے یا ان کے خلاف سخت کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فتح کی سینٹرل کمیٹی کے ایک سینیئر رُکن جمال محیسن نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کے بعض رہ نما پارٹی فیصلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ سینٹر کمیٹی نے احتجاج ختم کرانے اور ان رہ نماؤں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ کمیٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا پارٹی کے فیصلوں کے مخالف ارکان کو جماعت میں رکھا جائے یا نہیں۔

جمال محیسن کا کہنا تھا کہ سینٹرل کونسل کے زیراہتمام قائم کردہ کمیٹی جلد ہی صدر محمود عباس سے ملاقات کرے گی۔ صدر کمیٹی ارکان کو منحرف اور مخالفت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔ جس کے بعد کمیٹی اپنا کام شروع کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں جمال محیسن کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت میں اختلافات دور کرنے کے حوالے سے کچھ پیچیدگیاں اور مشکلات بھی حائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پارٹی کے تمام رہ نماؤں کو متحد رکھا جائے اور انہیں پارٹی کے اجتماعی فیصلوں اور سینٹرل کمیٹی کی قراردادوں کا پابند بنایا جائے۔

غزہ کی پٹی میں پارٹی قیادت میں تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں جمال محیسن کا کہنا تھا کہ فی الحال پارٹی قیادت میں تبدیلی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، جن لوگوں کو پارٹی عہدوں سے ہٹایا گیا ان میں ایک یمن اور ایک قاہرہ میں تھا۔ تاہم انہوں نے ان رہ نماؤں کے نام نہیں بتائے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.