• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ٹرک ڈرائیور کی گم شدگی کی افواہ کے بعد نابلس شہر کی ناکہ بندی

پیر 01-06-2015
in فلسطین
0
plf driver-missing
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گذشتہ روز اسرائیل کے ایک ٹرک ڈرائیور کی گم شدگی کی افواہ کے بعد قابض فوج نے شہر کا چاروں اطراف سے گھیرا کر لیا اور شہر کے تمام قصبات میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا جو گھنٹوں جاری رہا۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار”معاریف” کی رپورٹ کے مطابق فوج کو اطلاع ملی تھی کہ غرب اردن کے نابلس شہرمیں ایک ٹرک ڈرائیور اچانک لاپتا ہوگیا۔ فوج کو فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ٹرک ڈرائیور مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے اپنی ڈیوٹی پرنکلا جہاں اسے حیفا کے قریب”یوکنعام” کے مقام پر پہنچنا تھا لیکن وہ اپنے وقت پروہاں نہیں پہنچ پایا۔ جس کے بعد اس کی تلاشی شروع کی گئی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرائیور کا ٹرک نابلس کے قریب ایک ویران علاقے میں پایا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کی گم شدگی کی اطلاع ملتے ہی اسرائیلی فوج نے نابلس شہرکی ناکہ بندی کر دی اور شہر پرچلنے والی ٹریفک کو بند کردیا گیا۔ بعد ازاں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا ڈرائیور کی گم شدگی کی خبر درست تھی یا محض ایک ڈرامہ تھا جس کا مقصد فلسطینیوں کو ہراساں کرنا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.