(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطے علاقے سلفیت میں ’’اورنیت‘‘ فوجی چوکی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق سوموار کو ’’اورنیت‘‘یہودی کالونی کے قریب صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ وہاں سے گذر رہا تھا۔ فائرنگ کی زد میں آنے والا فلسطین نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ فلسطینی نوجوان کے جسم میں مختلف مقامات پر گولیاں لگی ہیں۔اسرائیلی فوجیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے یہودی کالونی’’اورنیت‘‘ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ صہیونی فوجیوں نے زخمی فلسطینی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
