اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کی اردن کے ساتھ ملحق سرحد پر پھیلی وادی اردن کے گاؤں عقبہ میں بڑے پیمانے پر تربیتی مشقیں شروع کردی ہیں۔
اس دوران اسرائیلی اہلکاورں نے اس علاقے میں جگہ جگہ چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ گزشتہ چند روز سے جاری ان تربیتی مشقوں سے متعدد فلسطینی گھر منہدم ہو چکے ہیںے۔
گاؤں کے مکینوں نے بتایا کہ آج علی الصبح اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد گاؤں میں گھس آئی اور اپنی فوجی مشقیں شروع کردیں جس سے گاؤں کے لگ بھگ سارے مکانات مسمار ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکڑوں اسرائیلی فوجی علاقے میں پھیل گئے اور سارے گاؤں کا احاطہ کرلیا۔ اسرائیلی فوجیوں کا کہنا تھا کہ اس علاقے کی ہیئت جنوبی لبنان کے علاقے سے ملتی جلتی ہے لہذا یہاں پر تربیتی مشقیں کرنا زیادہ کارآمد ہے۔ اسرائیلی تربیتی مشقوں سے گاؤں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بتاتے ہوئے دیہی کونسل کے سربراہ سامی صادق نے کہا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے اچانک گاؤں میں گھس کر چاروں اطراف سے فائرنگ شروع کر دی جس سے رہائشیوں کے مابین خوف و ہراس پھیل گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
