عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے شن بیت کے تفتیش کاروں کو اجازت دی ہے کہ وہ فلسطینی اسیران کے خلاف تشدد کے ممنوعہ طریقے استعمال کریں۔
اسرائیلی قوانین شن بیت اور موساد کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ ایک فرضی ٹائم بم کا مفروضہ قائم کرکے اسیران پر جسمانی تشدد کے ذریعے سے معلومات نکلوائیں۔
اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کے خلاف منظم طور پر جسمانی اور ذہنی تشدد کی تحریک چلائی ہے تاکہ وہ مغربی کنارے میں تین یہودی آبادکاروں کے اغوا کاروں سے متعلق کوئی معلومات مل سکیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
