• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نمازیوں کے بعد فلسطینی طلباء بھی قبلہ اول میں ناروا اسرائیلی پاپندیوں کی زد میں!

منگل 25-08-2015
in فلسطین
0
plf narwa
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے نام نہاد اداروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ادائی پرپابندیاں عایدکرنے کے بعد اب قبلہ اول کے اندر موجود اسکولوں کے طلباء کو بھی سنگین نوعیت کی پابندیوں اور قدغنوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز فلسطین میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا اور تمام اسکول کھل گئے۔ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے اسکولوں میں آنے والے سیکڑوں بچوں اور بچیوں کو اسکول جانے سے روک دیا گیا۔ طلباء وطالبات کو بلا جواز زدو کوب کیا گیا اور انہیں گھنٹوں سڑکوں پر کھڑے کرکے ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز معمول کے مطابق فلسطینی طلباء اپنے اسکول کے پہلے دن تیاری کے ساتھ اسکول کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچے تووہاں پر موجود اسرائیلی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ ان کی شناخت پریڈ کی گئی اور ان کی چھانٹی کرنے کے بعد بعض طلباء کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی اور بیشتر طلباء کوگھنٹوں اسکول کے باہر ہی کھڑے رکھا گیا۔

پی آئی سی کے نامہ نگار کے مطابق مسجد اقصیٰ کےاندر واقع اسکول کے بچوں کو مسجد کے باب السلسلہ سے اندر جانا تھا لیکن انہیں دروازے کے باہر ہی روک دیا گیا۔ اس دوران اسکول کے بعض معلمین اور معلمات بھی وہاں پہنچیں تو ان کے ساتھ بھی توہین آمیز سلوک کیا گیا۔ روکے گئے اسکول کے بچوں کی کئی گھنٹی جاری رہنے والی شناخت پریڈ کے بعد انہیں ایک دوسرے دروازے”باب الناظر” سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

اسی دوران فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے طلباء و طالبات کے لیے مسجد اقصیٰ کے اندر کتب بھجوائی گئیں تو صہیونی پولیس نے وہ بھی بچوں تک پہنچنے سے روک دیں۔ بعد ازاں بچوں اور بچیوں کو باہر بلا کران میں کتب تقسیم کی گئیں۔

فلسطینی وزارت اوقاف کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی پولیس کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو اسکولوں سے روکنا صہیونیوں کی فلسطین دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نئی نسل کو دانستہ طورپر ناخواندہ رکھنے کی سازش کررہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.