فلسطین کے مقوضہ مغربی کنارے کی جنین گورنری میں نامعلوم افراد نے ایک 23 سالہ فلسطینی لڑکی کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ جنین کے شہر طمرہ میں اس وقت پیش آیا جب نوجوان محمود کامل قلالو سڑک پرگھر جا رہا تھا۔ بعد ازاں اسے راہ گیروں نے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
ابھی تک نوجوان کو آگ لگانے والوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم شبہ ہے کہ یہ کارروائی انتہا پسند یہودیوں کی ہوسکتی ہے کیونکہ اس نوعیت کے واقعات میں یہودی آباد کار ہی ملوث پائے جاتے رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
