• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ مغربی کنارے میں "نسل پرست” حکومت مسلط ہے، سابق سربراہ موساد کا اعتراف  

گرفتار فلسطینیوں کو فو جی عدالتوں میں بھیجا جاتا ہے جبکہ یہودیوں کو عام عدالتوں میں بھیجا جاتا ہے۔

اتوار 10-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ مغربی کنارے میں "نسل پرست” حکومت مسلط ہے، سابق سربراہ موساد کا اعتراف  
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) موساد کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ جب ایک سرزمین پر دو لوگوں کے ساتھ دو مختلف قانونی نظاموں کے مطابق معاملہ کیا جاتا ہے تو یہ ایک نسلی امتیاز پر مبنی نظام کہلاتا ہے۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ تامر پارڈو نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کو دیئے گئے انٹر ویو میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ فلسطین میں ایک نسل پرست  نظام کو مسلط کررہی ہے ، اس بیان کے بعد سے اسرائیلی سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچھ گئی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی نے تامر پاڈو کے ان بیانات کا خیرمقدم کیاہے۔

اپنے انٹر ویو میں پارڈو نے کہا کہ یہاں یعنی مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک نسل پرست حکومت ہے۔ جب ایک سرزمین پر دو لوگوں کے ساتھ دو مختلف قانونی نظاموں کے مطابق معاملہ کیا جاتا ہے تو یہ ایک نسلی امتیاز پر مبنی نظام کہلاتا ہے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج یا سکیورٹی سروسز کے ہاتھوں گرفتار فلسطینیوں کو فو جی عدالتوں میں بھیجا جاتا ہے جبکہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی اسرائیلی یہودی بستیوں کو عام عدالتوں میں بھیجا جاتا ہے۔

2011 اور 2016 کے درمیان فارن انٹیلی جنس سروس کے سربراہ پارڈو  گذشتہ کچھ مہینوں سے  اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے خلاف بیانات جاری کرتے رہتے ہیں، انھوں نے اپنے ان تبصروں میں خبر دار کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے طرز عمل کو جاری رکھا تو وہ ایک نسل پرست ریاست بن سکتا ہے۔

Tags: اسرائیلیتامر پارڈوصیہونیفلسطینیمغربی کنارہمقبوضہموساد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.