(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزارت صحت نے مقبوضہ فلسطین میں غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کواہم ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں عالمی وباء کورونا وائرس کے دوبارہ بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر صہیونی وزارت صحت کی جانب سے ہدایات جاری کر تے ہوئےکہا گیا ہےکہ شہری احتیاتی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے سماجی فاصلہ قائم رکھیں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں،
گھر سے باہر کسی بھی سامان یا چیزوںکو چھونے کے بعد ہاتھ دھونے کے علاوہ بہت ضروری ہو تو گھر چھوڑنے کی ناگزیرصورت میں ماسک پہننا بھی ضروری ہے۔
وزارتصحت کی جانب سے شہریوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے خبریں اور معلومات حاصل کریں۔