(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیرصحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 788 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جبکہ 1,324متاثرین صحتیاب ہوئےہیں۔
مقبوضہ فلسطین کی وزیرصحت می کیلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ فلسطین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے عائد کردہ لاک ڈاؤن جاری ہے جس سے وائرس کے پھیلاؤ میں مدد مل رہی ہے تاہم آج بھی 788 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔
نئے اموات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مہلک وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والوں میں بلاطہ کیمپ میں 85 سالہ شہری ، نابلس کے عالقے بیت فوریک کا رہائشی 106 سالہ شخص ،الخلیل کے علاقے مواطن کا رہائشی 93 سالہ شہری ، قلقیلہ سے تعلق رکھنے والا 88 سالہ شہری اور رام اللہ کے علاقے البیرہ سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شہری شامل ہیں ۔