مقامی فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم یہودی شرپسندوں نے ایک مقامی گرجا گھر کی بیرونی دیواروں پر عبرانی زبان میں عیسائیوں کے خلاف توہین آمیز نعرے تحریر کیے۔ اس کے علاوہ دیواروں پر عرب مردہ باد، فلسطینی مردہ باد اور اسلام مردہ باد کے بھی نعرے لکھے گئے تھے۔
صفد میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گرجا گھر کی دیواروں پر اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کرنے والے گروپوں کی تلاش میں ہیں تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ مقامی فلسطینی شہریوں نے اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ میں ملوث صہیونی عناصر کی نشاندہی کی ہے مگر اسرائیلی پولیس ان کے خلاف قانونی کارروائی میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔
