• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

  مقبوضہ فلسطین:صہیونی فوج کے چھاپے اوربے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاریاں

منگل 22-09-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج نےایک پورے خاندان سمیت گیارہ فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے نابلس، العیسویہ اور بیت المقدس کے متعددعلاقوں پر چھاپے مارے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا  جبکہ بیرزیت کے علاقے میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

مصدقہ معلومات کے مطابق قابض ریاست میں صہیونی فوج نے گزشتہ روز رات میں بیر زیت قصبےپر چھاپہ مار کر روائیتی لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ اسی قصبے پرعلی الصبح دوبارہ دھاوا بول کرقصبے کے رہائشیوں کو تشددکا نشانہ بنایا جس کے بعد مقامی باشندوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ساتھ ہی قابض فوجیوں نے العیسویا سےبھی3 نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔

دوسری جانب غاصب فوجیوں نے نوجوان موز ابو عیشہ کو عسکر البلدکے علاقے سے اور نوجوان صفوان الصدر کو نابلس کے جنوبی پہاڑ میں واقع شارع ھواش سے گرفتار کر تے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ایک اور خبر کے مطابق صہیونی فوج نےگزشتہ روز ہی بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے3شہریوں کوگرفتار کیا  جن میں عید کیمپ سے تعلق رکھنے والے محمد زیاد العتیق، جبل ہندازہ کے علاقے سے 30سالہ عاصم حسن الوردیان اور مرح ربح کے گاؤں سے حسام محمد الشیخ کے گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی کے بہانے گرفتاریاں کی گئیں۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں ہونے والی ان گرفتاریوں کی زد میں صرف بے گناہ فلسطینی باشندے آتے ہیں  جن کو صہیونی فوج گرفتاریوں کے دوران بد ترین تشدد کرتے ہوئےصہیونی انتظامی جیلوں میں نظر بند کر تے ہوئے سنگ دلانہ اذیتیں دی جاتی ہیں۔

Tags: العیسویہانتظامی جیلیںبیرزیتصہیونی فوجمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.