اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن محمد مطلق ابو جحیشہ نے اہلیان بیت المقدس کو اسرائیلی سازشوں کے خلاف ثابت قدم رہنے کا مطالبہ کیا ہے-
انہوں نے اسرائیلی جیل سے خط میں کہا ہے کہ اسرائیل نے بیت المقدس کو یہودیانے کی سازش پر عمل تیز کردیا ہے- بیت المقدس کے خلاف اسرائیلی حملہ بدترین مرحلے میں داخل ہوگیا ہے- محمد مطلق نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازش سے باز رہے-