• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی: مراکش میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس

منگل 11-11-2014
in فلسطین
0
plf OICmeeting
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مسجد اقصیٰ پر حملوں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے تازہ واقعات کی روک تھام کے لیے عالمی تعاون تنظیم کی بین الوزاری رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج مراکش کے صدر مقام رباط میں ہو رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رباط میں عرب اور مسلمان ممالک کے وزراء خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے جس میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اور عرب شناخت مٹانے کی سازش کر رہا ہے اور اسے پورے عرب اور مسلم ممالک سے الگ تھلگ کرنا چاہتا ہے۔ ایسے میں عالم اسلام  کی نمائندہ قیادت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ القدس کو صہیونی سازشوں سے بچانے کے لیے موثر حکمت عملی وضع کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی وزارت خارجہ رباط اجلاس میں پوری تیاری کے ساتھ شرکت کرے گی اور پوری اسلامی دنیا سے جمع قیادت کے سامنے فلسطینی اور القدس کی تازہ صورت حال کی تفصیل پیش کرے گی۔ بیان میں انکشاف کیا گیا کہ رابط اجلاس میں سلامتی کونسل کے بعض مستقل ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ او آئی سی کی بین الوزاری رابطہ کمیٹی گذشتہ برس فلسطین کی درخواست پر تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی کا پہلا اجلاس پچھلے سال افریقی ملک جمہوریہ گینیا کے صدر مقام کوناکری میں ہوا تھا۔ فلسطین، سعودی عرب، ارن،مراکش، مصر، گینیا، ملائیشیا،آذربائیجان اور ترکی اس کمیٹی کے مستقل رکن ہیں جبکہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو بھی اس کمیٹی کےرکن کا درجہ دیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.