فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی دروازے ‘‘باب العمود’’کے قریب ایک شاپنگ مال میں لگنے والی ہولناک آگ کے باعث کئی دکانیں اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لگی،جو نہایت ہولناک اور خوفناک تھی۔ آتش زدگی کے باعث کم سے کم تین دکانیں اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، جبکہ کئی دکانوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچاہے۔
آتش زدگی کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا تھا تاہم آگ پر کئی گھنٹوں کے بعد قابو پایا جا سکا۔ آتش زدگی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
