پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ برائے آزادی فلسطین کے اسرائیلی جیل میں قیدسیکرٹری جنرل اور رکن مجلس قانون ساز احمد سعدات نے کہا ہے کہ فلسطینی سیاسی دھڑوں میں مفاہمت کی کوششوں میں تیز
اور مصالحت جلد کرنےپراتفاق مسجد اقصیٰ پریہودیوں کے حملوں کا رد عمل ہے۔ جیل سےجاری ان کے مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان میں کہاگیا ہے کہ اکتوبر میں قاہرہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان ہونے مفاہمت کے سلسلے میں بات چیت آخری اور فیصلہ کن ہونی چاہیے۔ احمد سعدات کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی جماعتیں شہداء سے اور تحریک انتفاضہ اقصیٰ سے وفاداری کا ثبوت دیں۔ احمد سعدات نے فلسطینی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ انتشار کے خاتمے اور مفاہمت کی کامیابی کے لیے مصری کوششوں میں ہر ممکن تعاون کریں اور اکتوبر کے اجلاسوں میں پوری تیاری کے ساتھ شرکت کریں، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو درپیش مشکلات تب ہی کم ہوسکتی جب فلسطینی سیاسی جماعتیں مفاہمت کے ساتھ فیصلے اور اقدامات کریں۔ احمد سعدات نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس اورا سرائیلی حکام کی باہمی ملاقاتوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی قیادت کو بلیک میل کرکے فلسطینی دشمنی کی اپنی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے وقت حاصل کررہا ہے۔