فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر اور معروف رہنما ڈاکٹرعزیز دویک کا کہنا ہے کہ مفاہمت کے لیے فلسطین کی مختلف تنظیموں سے رابطے اور مشاورت جاری ہے۔ مشاورت کے عمل میں تمام پارلیمانی جماعتیں شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان رابطوں کے مثبت اثرات جلد سامنے آ جائیں گے۔
پارلیمان کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات محدود نقاط پر نہیں ہو گی بلکہ اس میں فلسطینی بنیادی مسائل کے تمام معاملات پر ان سے کھل کر مشاورت کی جائے گی۔ اس دوران سب سے اہم سوال یہی ہو گا کہ ’’مفاہمت پر عمل کیسے کیا جائے؟‘‘
اس سوال پر یہ مشاورت مجلس قانون ساز میں کیوں نہیں ہورہی ڈاکٹر دویک کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا یہ اجتماع رام اللہ میں ہیومنرائٹس کی خودمختار کمیٹی کی زیر نگرانی اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ مجلس قانون ساز میں ایسے اجلاس کے بہت سے مخالفین موجود ہیں۔ انہوں نے مشاورتی اجلاس کے نتائج کے بارے میں پہلے سے کسی بیان دینے سے احتراز کیا۔