اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں کے پانچ مکانات اور ایک مسجد کو مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے جنوبی نابلس میں "الطویل” قصبے کے شہریوں کو پانچ مکانات مسمار کرنے نوٹس موصول ہوئے ہی۔ اسی علاقے کے شہریوں کو الگ سے جاری کردہ ایک انہدامی نوٹس میں شہر کی جامع مسجد کو شہید کرنے کے فیصلے پرمبنی نوٹس بھی شامل ہے۔
جنوبی نابلس کے ایک سماجی کارکن قیس عواد نے "قدس پریس” کو بتایا کہ قابض فوج نے الطویل کے علاقے میں رہائش پذیر پانچ خاندانوں کو مکان خالی کرنے اور خود ہی انہیں گرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسی علاقے میں قائم ایک جامع مسجد کو بھی غیرقانونی قرار دے کر اسے گرانے کو کہا گیا ہے۔
عواد نے بتایا کہ پیر کے روز صہیونی فوج کے بلڈوز روں نے الطویل قصبے میں بجلی کا ایک پاور اسٹیشن اور مویشیوں کے لیے بنائی گئی کئی جھونپڑیاں بھی گرا دیں۔ پاور اسٹیشن تباہ کرنے کے نتیجے شہر کئی دیہات کو بجلی کی سپلائی معطل ہوچکی ہے اور شہری سنگین مشکلا کا سامنا کر رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین