• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے کے آبی وسائل پریہودی قابض، فلسطینی آبادی پانی سے محروم

اتوار 22-03-2015
in فلسطین
0
plf water-resources
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے بیشتر آبی وسائل پر یہودی آباد کاروں کا قبضہ ہے۔فلسطینی آبادی پانی جیسی بنیادی نعمت سے محروم ہوچکی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پانی کے عالم دن کی مناسبت سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے پہاڑی علاقوں میں موجود پانی کے چشموں اور دیگر ذخائر فلسطینیوں اور یہودی مساوی طریقے سے استفادہ نہیں کررہے ہیں۔ بیشترآبی وسائل پر یہودی آباد کار قابض ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے یہودی آباد کار اوسطاً فلسطینی شہریوں سے سات گنا زیادہ پانی استعمال کرتے ہیں۔ پانی کے وسائل پر یہودی آباد کاروں کے قبضے کے باعث فلسطینی آبادی سخت پریشان ہے اور سنگین مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2013 ء میں کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا تھا کہ فلسطین میں مجموعی طورپر 48.8 خاندان صاف پانی استعمال کرتے ہیں۔ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں پانی کے وسائل کی تقسیم کے تناسب میں غیرمعمولی فرق پایا جاتا ہے۔ مغربی کنارے کے 73.5 فی صد خاندانوں کو صاف پانی میسر نہیں جب کہ غزہ کی پٹی میں یہ شرح 5.8 فی صد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانی کے دیگر مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بحر مردار کے کھارے پانی کا بھی ہے جو فلسطینی علاقوں میں زیرزمین پائے جانے والے میٹھے پانی میں سرایت کرکے اسے بھی خراب کررہا ہے۔ اس پر ستم یہ ہے کہ علاقائی سطح پر پانی کی تقسیم کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش بھی نہیں کی جا رہ ہے اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی اس معاملے میں کوئی اہم قدم اٹھا سکی ہے۔ سنہ 1967 ء کے بعد مغربی کنارے کے عوام دریائے اردن کے پانی کے حصے سے بھی محروم ہیں۔ جونسٹن پلان کے تحت فلسطینیوں کو دریائے اردن کے پانی سے 250 ملین میٹر مکعب پانی کا حق دیا جا چکا ہے۔ مگر فلسطینی اس کے باوجود محروم ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.