عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے سوموار کو بلاطہ کیمپ میں دو مطلوب افراد کو حراست میں لینے کے لیے چھاپہ مارا۔ مطلوب دونوں افراد نے ایک سیکیورٹی اہلکار کا اسلحہ چھین رکھا تھا۔ عباس ملیشیا کے چھاپے کے دوران دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ کیمپ میں فائرنگ کے واقعے سے کشیدگی پیدا ہوگئی اور شہریوں نے گھروں کے دروازے بندکرنے کے ساتھ ساتھ دکانیں بھی بند کردیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں پہلے بھی کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ حال ہی میں کیمپ کے ایک مقامی شہری نے عباس ملیشیا کے ایک اہلکار کا پستول چھین لیا تھا۔ اس نے پستول واپس لینے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگیا تھا۔ اس کی تلاش اور گرفتاری کے بعد عباس ملیشیا نے کیمپ پردھاوا بول دیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
