• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی کارروائیاں قدومی کی دستاویز کی تصدیق ہیں:ھنیہ

پیر 27-07-2009
in فلسطین
0
haniya
0
SHARES
0
VIEWS

haniya

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے  کہ  مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈر سیکیورٹی فورسز کی مجاہدین کے خلاف جاری کارروائیاں، مزاحمتی تنظیموں کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے اورمجاہد قیادت کی گرفتاری اور ان کی ٹارگٹ کلنگ  فتح کے راہنما فاروق قدومی کی اس دستاویز کا عملی ثبوت ہیں

جس میں صدر عباس کو یاسرعرفات کے قتل میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

غزہ میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق قدومی کی جانب سے جاری دستاویز حقائق پرمبنی ہے۔ اس کی تصدیق  ہاتھ سے لکھی گئی ایک دوسری دستاویزسے بھی ہوتی ہے جسے کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی فورسزکے خفیہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔

اسماعیل ھنیہ کا کہناتھا کہ فتح کے بانی شیخ یاسرعرفات کوفوت ہوئے پانچ سال ہونے کوہیں، لیکن ابھی تک محمود عباس اوراس کے گروپ کی جانب سے ان کی ناگہانی موت یا قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تک تشکیل نہیں دی گئی جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ محمود عباس اینڈ کپمنی ہی ان کے قتل میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کو مزاحمت کاروں اورآزادی کے متوالوں کے خلاف کھلی چھٹی دے دی گئی ہے جو اس امر کاواضح ثبوت ہے کہ محمود عباس نے اسرائیل اور امریکہ کے تعاون سے حماس کے شہید راہنما ڈاکٹرعبدالعزیزرینتیسی اوردیگرمزاحمتی راہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ تیار کررکھا ہے۔ عباس ملیشیا کی کارروائیاں اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم نے  فتح قیادت اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فاروق قدومی کو تنقید کا نشانہ بنانے اور انہیں جھوٹا قرار دینے کی مذمت کی اور کہا کہ فاروق قدومی سچ کا ساتھ دے رہے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے مغربی کنارے میں عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ” کا دفتر بند کیے جانے پرفلسطینی اتھارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس اقدام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے آزادی اظہار رائے پر قدغنیں لگا رہی ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کے دوران جنگی جرائم کی کوریج کرنے پرالجزیرہ کی خدمات کو سراہا اور الجزیرہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.