مغربی کنارہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ گیارہ فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے گرفتارکیا گیا جو اسرائیل اور اسکے شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں شمولیت کا ارادہ رکھتے تھے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور دو جونوانوں کو گرفتارکر لیا جن کی شناخت آدم أبو شمعۃ اور إسماعيل الشريف کے ناموں سے ہوئی۔
الخیل کے مغرب میں اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی شہری احمد ابو راس کو اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتارکر لیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے عايدۃ پناہ گزین کیمپ اور بیت لحم شہر سے ایک فلسطینی نوجوان احمد غازی اور اسرائیلی حراست سے آزاد ہونے والے قیدی طارق ابو سرور کو دوبارہ گرفتارکر لیا۔
قلقیلیہ شہر میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان احمد الحورانی کو اسکے گھر سے گرفتارکر لیا۔
یروشلم میں عناتا قصبے اور العيسویۃ ضلعے میں چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتارکر لیا۔