فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر الخلیل سے گذشتہ روز اچانک لاپتا ہونے والے ایک یہودی آباد کار کو کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد تلاش کر لیا گیا ہے۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو علی الصباح اسرائیلی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک یہودی آباد کار جو اپنی کار خود چلا رہا تھا کئی گھنٹوں سے غائب ہے اور اس سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ تاہم بعد ازاں الخلیل کے مضافاتی علاقے میں یہودی آباد کار کو تلاش کر لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار اپنی کالونی کا راستہ بھول کر کسی دوسری سمت میں چلا گیا تھا اور اس علاقے میں موبائل فون سروس بھی کام نہیں کر رہی تھی جس کی وجہ سے اس سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
