فلسطین کےمغربی کنارے میں ایک یہودی آباد کار ایک کم سے فلسطینی لڑکے کو کچل کر فرار ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق یہ واقعہ اتوار کی شام مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل الرمیدہ کالونی میں اس وقت پیش آیا جب فلسطینی لڑکا سڑک پر چل رہا تھا کہ ایک تیز رفتار یہودی آباد کی کار نے اسے ٹکر مار دی۔
گاڑی کی ٹکر سے کچلے جانے والے لڑکےکی شناخت مامون ہارون تمیمی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر دس سال بیان کی جاتی ہے۔ بچے کو درمیانی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔ واقعے بعد صہیونی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی بچے کو بھی اسرائیل کی ایک ایمبو لینس کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی کار میں ایک سے زیادہ افراد سوار تھے، کار کی ڈرائیونگ سے ایسے لگ رہا تھا کہ ڈرائیور نشے میں لے، کیونکہ کار بار بار اس کے قابو سے باہر ہو رہی تھی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
