فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین نے یہودیوں کی ایک مسافربس پر پتھراؤ کیا ہے جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ یہ واقعہ پیر کے روز تاریخی شہرالخلیل کے شمالی علاقے العروبہ کیمپ میں پیش آیا۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق یہودی مسافر بس "غوش عتصیون” کالونی کے یہودیوں کو لے جا رہی تھی کہ العروبہ کیمپ کے قریب مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کے پتھراؤ کا نشانہ بن گئی۔ مظاہرین نے پتھراؤ کر کے بس کے شیشے توڑ دیتے تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوری بعد یہودی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور پتھر پھینکنے والوں کی تلاش شروع کر دی، تاہم آخری وقت تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

