• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: فلسطینی نوجوان یہودی آباد کارکی گاڑی کی دانستہ ٹکر سے شدید زخمی

اتوار 26-02-2012
in فلسطین
0
plf palestine_hit
0
SHARES
0
VIEWS

plf palestine_hit

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک یہودی آباد کار نے راہ چلتے ایک فلسطینی لڑکے کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کے دوران گاڑی اس پر چڑھا دی ، جس سے فلسطنی شہری شدید زخمی ہوگیا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے میڈیکل ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بیت امر کے علاقے میں یہودی آبادکارکی ایک مزدہ گاڑی نے دانستہ طور پر پچیس سالہ فلسطینی علی احمد عبدالحمید خلیل کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ خیال رہے کہ زخمی نوجوان مقامی یوتھ کونسل کا صدر بتایا جاتا ہے۔
زخمی نوجوان کے بھائی ابراہیم نے قدس پریس کو بتایا کہ یہودی آباد کار کی گاڑی کی ٹکر سے اس کے بھائی کے زخمی ہونے کا واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب وہ راستے میں چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ علی احمد خلیل کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حملے میں اس کا ایک بازو ٹوٹ چکا ہے اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں ائی ہیں تاہم اس کی حالت کسی فوری خطرے سے باہر ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر گاڑیاں چڑھا دینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اب یہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ اس طرح کے زیادہ ترحملے یہودی کالونیوں کے آس پاس ریکارڈ کیے جاتے ہیں جہاں انتہا پسند یہودی فلسطینیوں کا راہ چلنا بھی گوارا نہیں کرتے انہیں اپنی گاڑیوں سے کچلنے کی کوشش کرکے اپنی آتش انتقام ٹھنڈی کرتے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.