فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ پیر کے روز سے فلسطینی آبادی کے درمیان اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں کے باعث فلسطینی شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
مرکزا طلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے تازہ جنگی مشقوں کے لیے جنین میں "یعبد” کے مقام کو منتخب کیا ہے۔ عینی شاہدین کےمطابق جنگی مشقوں سے قبل ہی قابض فوج کے علاقے کو گھیرے میں لے کراس کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے تھے، جس کے بعد یعبد کے مکینوں کو سنیگین مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنگی مشقوں میں سیکڑوں اسرائیلی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ اسرائیلی جنگی مشقوں کے دوران گھروں میں محصور فلسطینی شہری اپنی ضروریات کے لیے گھرسے باہر نکلتے ہیں تو قابض فوجی انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ گذشتہ تین روز سے جاری ان مشقوں میں کئی فلسطینی شہریوں کو سرعام مارا پیٹا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
