• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: صہیونی فوج کی کارروائی میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات مسمار

بدھ 07-11-2012
in فلسطین
0
plf magrabi kinara
0
SHARES
4
VIEWS

الخلیل۔۔۔ مرکزاطلاعات فلسطین  فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے رہائشی مکانات اور

دیگرعمارتوں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے دو مکانات، بکریوں کا ایک باڑہ اور ایک پانی کا کنواں مسمار کردیا۔ اسی اثناء میں صہیونی فوجیوں نے مکانات مسماری کی کوریج کرنے والے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگارکو کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا، بعد ازاں رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق منگل کے روز قابض صہیونی فوجیوں، پولیس اور صہیونی حکومت کے اہلکاروں نے یطا کے مقام پر الدیرات اور الجوبا قصبوں میں فلسطینیوں کے دو مکانات بکریوں کا ایک باڑہ اور پانی کا ایک کنواں مسمار کردیا۔ پانی کا مسمار کیا گیا کنواں مشرقی الخلیل میں یہودی کالونیوں کے قریب تھا، جس پرکئی بار یہودی آباد بھی حملے کرچکے ہیں۔

پی آئی سی کے نامہ نگار کے مطابق مسمار کیے گئے مکانات دو فلسطینی باشندوں 66 سالہ الحاج موسیٰ حسن ابو عزام اور ان کے فرزند 28 سالہ محمد کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔ صہیونی فوج نے دونوں شہریوں کے مکانات کو پیشگی نوٹس کے ذریعے خالی کرالیا تھا جنہیں منگل کے روز بلڈروزوں کی مدد سے گرادیا گیا۔

ادھر ایک دوسرے فلسطینی شہری محمد اسماعیل العدرہ نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے اسے اور محمود موسیٰ ابو عزام، راضی الجبارین، ایدا محمد محمود العدرہ، محمود موسیٰ، سلیمان العدرہ۔ خالد حسین الطنبوری، خالد ناصر العدرہ اور کئی دیگر شہریوں کو بھی اپنے مکانات ایک ہفتے کے اندر خالی کرکے انہیں خود ہی مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔

صہیونی فوجیوں نے مسماری کی کارروائی کو کور کرنے والے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو چھ گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا۔ نامہ نگار سے اس کا موبائل فون اورایک ڈیجیٹل کیمرہ بھی ضبط کرلیا گیا۔

 
 
 
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.