فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں فلسطینی اراضی میں سڑک کی تعمیر پر مقامی باشندوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سلفیت سے مقامی فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ تین روز سے یہودی آباد کار ایک سڑک کی کھدائی کے لیے وہاں جمع ہو رہے ہیں۔ یہ سڑک سلفیت میں قائم یہود کالونی”بروخین” کو دوسری کالونیوں سے ملانے کے لیے بنائی جا رہی ہے، جس کے لیے فلسطینیوں کی اراضی استعمال کی جا رہی ہے۔
جمعہ کے روز متاثرہ فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر جمع ہو گئی اور انہوں نے یہودی آباد کاروں کو سڑک کی تعمیر سے منع کیا، لیکن انہوں نے فلسطینیوں کی بات سننے بجائے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ فریقین کےدرمیان تلخ کلامی کا سلسلہ جاری تھا کہ اتنے میں صہیونی فوج بھی موقع پر پہنچ گئی۔ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سلیفت میں سڑک کے تنازع پر جمعہ کو علی الصباح جھڑپیں ہوئیں۔ درمیان مظاہرین منتشر ہوگئےتھے جمعہ کی نماز کے بعد فلسطینیوں نے دوبارہ وہاں جمع ہو کر مظاہرہ کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
