• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: الخلیل کی ایک یہودی بستی میں توسیعی کام شروع

پیر 08-04-2013
in فلسطین
0
plf IOA Serves demolition
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیل کی یہودی آباد کاری کی نام نہاد سپریم کمیٹی نے مغربی کنارے کے سب سے بڑے شہر الخلیل میں کریات اربع یہودی بستی کو ایک نئی یہودی بستی ’’خارصینا‘‘ کی توسیع کے لیے مرکز بنا لیا ہے۔ خارصینا بستی میں مزید 45 نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
 
  اس علاقے میں آل سلطان سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ صہیونی سکیورٹی فورسز کے بھرپور تعاون کے ساتھ اسرائیلی بلڈوزروں نے علاقے کی فلسطینی اراضی کو کھودنا شروع کردیا ہے۔ صہیونی فوج نے اس علاقے پر دو سال قبل قبضہ کیا تھا اور اب یہاں پر درجنوں نئے گھر تعمیر کرنے کے لیے کھدائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
 
  ایک مقامی یہودی ریڈیو چینل کے مطابق اسرائیلی حکام نے اس علاقے میں 45 نئے گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ گھر قریبی یہودی بستی میں آباد ان نوجوانوں کو دیے جائیں گے جن کی نئی نئی شادیاں ہوئی ہیں۔ خارصینا یہودی بستی 1983 میں اس وقت تعمیر کی گئی تھی جب اسرائیلی فوج نے الخلیل کے رہائشیوں کی اراضی پر قبضہ کرلیا تھا۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.