• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: اسرائیل نے گیارہ فلسطینیوں کو گرفتار، چھ کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا

اتوار 24-03-2013
in فلسطین
0
plf IOF Soldeirs
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مشرقی القدس اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے کم از کم گیارہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر چھ افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے تفتیشی مراکز حاضری کا حکم دیدیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے جیلوں میں موجود فلسطینیوں کی بیرکوں پر بھی چھاپے مار کر قیدیوں کے زیر استعمال اشیاء قبضے میں لی ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے بنی نعیم ٹاؤن پر دھاوا بولا، اس دوران یوسف امواس نامی ایک شہری کے گھر میں گھس کر تلاشی لی گئی۔ صہیونی اہلکاروں نے شہری کے انیس سالہ بیٹے یوسف کو گرفتار کرکے عصیون جیل منتقل کردیا ہے۔ یہ جیل بیت لحم کے جنوب میں واقع ہے۔
 
طولکرم شہر اور اس کے مضافات سے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے عماد العموری کے گھر پر حملہ کیا، گھر کی تلاشی کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ فورسز نے ان کے دو بیٹوں 23 سال کے طارق اور 18 سال کے جہاد کو حراست میں لے لیا، اسی گھر سے ایک اور نوجوان بائیس سالہ ھشام فریج کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر اسی شہر میں ایک اورگھر پر چھاپہ مار کر 28 سالہ نوجوان عاطف شلبی کو بھی گرفتار کرلیا گیا  ہے۔
 
جنین شہر کے عرابہ ٹاؤن حملہ آور صہیونی اہلکاروں نے تین بھائیوں کو پوچھ گچھ کے لیے سالم العسکری فوجی ہیڈ کوارٹر حاضری دینے کا کہا ہے۔ یہاں سے 49 سال کے اسعد ابراہیم عزالدین اور 30 سالہ احمد مازن عزالدین کو گرفتار کرلیا گیا۔
 
شہر میں دیگر بہت سے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے اس دوران اسرائیلی فوج نے تین بھائیوں محمد، ضرار اور نجیب کو بھی تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔
 
سن 1967ء سے اسرائیلی زیر تسلط مشرقی القدس، جسے اسرائیل مغربی القدس کے ساتھ ملا کر صہیونی ریاست کا دارالخلافہ بھی قرار دیتا ہے، میں بھی گرفتاریاں جاری رہیں۔ اسرائیلی فوج نے شہر کی اولڈ میونسپلٹی میں متعدد گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور ایک بائیس سالہ نوجوان صالح ادیب مبروکہ کو حراست میں لے لیا۔
 
 
القدس میں اسیران فورم کے ڈائریکٹر ناصر قوس نے بتایا کہ اتوار کی صبح اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیاں کرکے حمزہ خلف اور محمد عسیلہ نامی شہریوں کو بھی گرفتار کرلیا
ہے۔ ادھر شہر میں واقع مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں نے آج بھی دھاوا بول کر یہودی عبادات کی ادائیگی کی جس سے نمازیوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.