فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدرمحمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹٰی فورسزنے سیاسی جماعتوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کےمطابق ہفتے کے روز عباسملیشیا نے نابلس اور رام اللہ شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
نابلس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا کی انٹیلی جنس فورس نے ہفتے کو تل کےعلاقے میں چھاپہ مار کر دو سگے بھائیوں جعفر اور معتصم ریحان کو حراست میں لے لیا۔ دونوں نوجوان اسیران کو پہلے بھی عباس ملیشیا جیلوں میں رکھ چکی ہے۔
اسی شہر میں عباس ملیشیا نے ایک دوسری کارروائی میں سابق اسیر غسان العلوانی کو طلبی کے بعد حراست میں لے لیا، بعد ازاں ایک دوسری شہری شحادہ الزمار کو گرفتار کر کے تفتیشی سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
رام اللہ میں ایک چھاپہ مار کارروائی میں سابق اسیر جہاد کراجہ کو حراست میں لے لیا۔ کراجہ کی گرفتاری کے لیے عباس ملیشیا نے پہلے بھی ان کےگھر پرکئی چھاپے مارے تھے تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

