• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا:صہیونی فوج کے کریک ڈاؤن میں متعدد فلسطینی گرفتار

جمعہ 25-10-2013
in فلسطین
0
plf army
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی قابض فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں کئی مقامات پر نہتے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر تاریخی شہر الخلیل میں صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو مکانات خالی کرانے اور انہیں گرانے کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

بیت لحم سے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی شام صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے العبیدیہ کے مقام پر محمد داؤد ربایعہ نامی شہری کے گھر پرچھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تلاش کی کارروائی میں قابض فوج نے گھر کی جامہ تلاشی لی اور خواتین اور بچوں کوبھی زدو کوب کیا گیا۔

اسی شہرمیں تقوع کے مقام پرصہیونی فوج کے کریک ڈاؤن میں سلیم جبریل اور اس کے متعدد ساتھیوں کوحراست میں لیا گیا۔ تلاشی کی کارروائی میں گھروں میں قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی اور اہلخانہ کو ہراساں کیا گیا۔

ادھر الخلیل شہرکے مشرقی علاقے الشیوخ میں صہیونی فوج نے مقامی شہریوں کو کئی زیرتعمیر عمارتیں اور مکانات گرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مقامی ذرائع نے "پی آئی سی” کو بتایا کہ متعدد شہریوں کو اپنے زیر تعمیر اور پہلے سے تعمیر شدہ مکانات مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ صہیونی فوج کی جانب سے انہیں ملنے والے نوٹسزمیں کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتےکے اندر اندر مکانات مسمار کردیں بصورت دیگر فوج خود کارروائی کرکے انہیں گرا دے گی اور خود مکان نہ گرانے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.