اسرائیل کی قابض فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے قدیم شہر الخلیل میں تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم پچاس افراد کو حراست میں لیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابقب قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں بدھ کے روز گھرگھرجامہ تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا اور ساتھ ہی صہیونی فوجیوں نے کم سے کم پچاس افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
الخلیل سے عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ قابض فوجی ایک فلسطینی شہری کو تلاش کر رہے تھے جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک یہودی آباد کار کو اپنی میں ڈبو کر قتل کردیا تھا۔ صہیونی فوج کے مطابق یہودی آباد کار کو پانی میں ڈبو کر قتل کرنے کا یہ واقعہ الخلیل شہر میں "عین الجدید” میں پیش آیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین