مصری سکیورٹی کی پراسکیوٹر جنرل ھشام بدوی نے مصر میں امریکی نژاد اسرائیلی گرفتار جاسوس ایلن جرابیل پر نئے الزامات عائد کیے ہیں جن کےمطابق جرابیل مصر کے خلاف ایسی جاسوسی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے جس سے ملک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
جرابیل پر پہلے سے لگائے گئے الزامات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ حکومتی املاک کو آگ لگانے اور تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ان الزامات کے بعد تجزیہ کاروں نے اسرائیلی عہدیداران کے اس دعوے کہ جرابیل کی رہائی قریب ہے کو جھٹلا دیا ہے۔
مصری پراسیکیوٹر نے ایسے متعدد گواہوں کے بیانات پیش کیےجن میں کہا گیا کہ جرابیل 25 جنوری کے مصری انقلاب کے احتجاجی مظاہروں کے دوران مصری پولیس کے ہیڈ کوارٹر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔